اسلام کو بدنام کرنے کیلئے ہم مسلمان ہی کیا کم ہیں ؟ امام مسجد کی اہلیہ کو امام کے بھائی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔ امام کو پتہ چلا تو اس نے الٹا اہلیہ کیساتھ کیا کیا ؟ شرمناک انکشاف

مظفرنگر (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام کو بدنام کرنے کیلئے ہم مسلمان ہی کیا کم ہیں ؟ امام مسجد کی اہلیہ کو امام کے بھائی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔ امام کو پتہ چلا تو اس نے الٹا اہلیہ کیساتھ کیا کیا ؟ شرمناک انکشاف ۔۔بھارت میں امام مسجد کی اہلیہ کو دیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق یہ شرمناک واقعہ دھندیدا کے گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک امام کی اہلیہ کو دیور نے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ یہی نہیں متاثرہ خاتون کی ستم ظریفی تو یہ ہے جنسی ہوس کا نشانہ بننے کے بعد اپنے بھائی کو سزا دینے کی بجائے امام نے اپنی ہی اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھجوادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امام مسجد کی متاثرہ خاتون سے گذشتہ برس شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو ان کے دیور نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزاحمت پر ان پر تشدد بھی کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ تب پیش آیا جب متاثرہ اہلیہ کا خاوند گھر پر موجود نہیں تھا۔ متاثرہ خاتون نے ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال بھجوادیا گیا۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے پر متاثرہ خاتون کے خاوند کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ سوشل میڈیا صارفین نے خاوند کے رویے اور رد عمل پر غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ امام کو متاثرہ خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے بھائی کے خلاف ایکشن لینا چاہئیے تھا لیکن اُس نے اُلٹا اپنی ہی اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھجوادیا جو کہ نہایت شرمناک ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں جنسی زیادتی کے ایسے کئی گھناؤنے واقعات آئے روز رپورٹ ہوتے ہیں جن سے انسانیت بھی شرما جائے۔ خود کو لبرل کہنے والے بھارت کی سفاکیت اور وہاں خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم بھارت کا چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *