تحریک لبیک کے کئی کارکن جاں بحق ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

کرا چی(آن لائن)سپریم کو رٹ کے فیصلے کے خلاف کرا چی میں تحریک لبیک سمیت دو مذہبی جما عتوں کی جا نب سے دھر نے اور احتجا ج کے دوران نیو کرا چی میں 2مذہبی جما عتوں میں تصا دم ، مورچہ بند فائر نگ ، تحریک لبیک کے 3کارکنا ن جا ں بحق ،14 سے زائد کار کن زخمی۔پو لیس اور مظاہر ین میں چھڑپیں علا قہ میدان جنگ بن گیا ،نیو کراچی

بند ۔ تفصیلا ت کے مطا بق بلا ل کا لو نی تھا نہ کی حدود نیو کر اچی E۔5سندھی ہو ٹل کے قریب جہا ں تحریک لبیک کے کا ر کنو ں نے دھر نا دیا ہو اتھا۔ جعفریہ یہ جما عت کے لو گ سا منے آگئے اور تلخ کلا می کے بعد مسلح تصادم شر وع ہو گیا ،دو طر فہ فا ئر نگ کے نتیجے میں 3جا ں بحق جبکہ 14سے زائد افرا د زخمی ہو گئے ، ہلا ک اور زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتا ل منتقل کیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی پو لیس کی بھاری نفری نے مو قع پر پہنچ کر مشتعل مظاہر ین کو منتشرکر نے کے لیے ہو ائی فا ئر نگ اور شیلنگ شروع کر دی ، جس کے باعث صورتحا ل مزید کشید ہ ہو گئی اور دونو ں مذہبی جما عتوں کے درمیان وقفے وقفے سے فا ئر نگ کا سلسلہ جا ری رہا ۔ پو لیس کا کہنا تھا کہ فا ئر نگ سے ہلا ک ہو نے والوں کی شنا خت شا ہد ولد میاں چنو ں اور شہباز ولد شا ہد کے نا م سے ہو ئی اور تیسرے شخص کی شنا خت تا حال نہیں ہو سکی ۔ زخمیوں میں 20سا لہ احسن ولد قاسم ،20سالہ احمد رضا ، 18سالہ افسر،25سالہ عامر ،25سالہ فیضان ،22سالہ آصف ،18سالہ زبیر ،15سالہ شا ہد ،26سالہ بلا ل ،25سالہ عبدالو ہا ب اور 25سالہ اسد ولد محمد شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *